حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کراچی اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کے ہمراہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف آپر یشن
کٹو گوٹھ اور نادرن بائی پاس کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے
کراچی:19نومبر2014ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کراچی اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کے ہمراہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف آپر یشن کرکے کٹو گوٹھ اور نارتھن بائی پاس کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی کنکشن جوکہ نیو سبزی منڈی کے مقام پر پیر بخش رند اور خدا بخش رند ،کے ای ایس سی گریڈ اسٹیشن کے پاس نوروز اور نمروز ،فائرنگ رینج کے مقام پر علی بروہی ، خیر محمد بروہی اور کٹو قبرستان کے پاس سیفل طفیل ، مشتاق پپو عرف کالا اور دیگر ہائیڈرنٹ مافیا کے لوگ جو ہائیڈرنٹ چلارہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ٹاؤن ، ماڑی پور اور ملحقہ علاقوں کے عوام مسلسل پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں اور پانی کی فراہمی کیلئے اپنے علاقے سے منتخب نمائندوں کے دفتر میں شکایت درج کرتے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کراچی اینڈ سیوریج بورڈ حکام کو عوام نے بارہا شکایت درج کرائی لیکن پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ان شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ عملے کے ہمراہ ذریعہ فراہمی و آب کو بہتر بنانے کیلئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف آپریشن کیا۔