Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکنیت سازی مہم کے دوران ایم کیوایم میں شامل ہونے والوں کودل کی گہرائی سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔ الطاف حسین


رکنیت سازی مہم کے دوران ایم کیوایم میں شامل ہونے والوں کودل کی گہرائی سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/19/2014
رکنیت سازی مہم کے دوران ایم کیوایم میں شامل ہونے والوں کودل کی گہرائی سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔ الطاف حسین
کراچی کے دوردرازمضافاتی علاقوں ، سندھ ،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں گاؤں اورگوٹھوں میں بڑی تعدادمیں لوگ ایم کیوایم کے ممبر بنے
طلبہ وطالبات،وکلاء،اساتذہ،ڈاکٹروں، انجینئروں، محنت کشوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں بزرگوں اورماؤں بہنوں نے رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا
عوام جس طرح جوش وخروش کے ساتھ ایم کیوایم کے قافلے کاحصہ بنے وہ انتہائی خوش آئند اورحوصلہ افزاء ہے ۔ الطاف حسین 
فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے ہوتے ہوئے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔ الطاف حسین 
فرسودہ جاگیردارانہ نظام کووہی جماعت ختم کرسکتی ہے جس کی قیادت جاگیرداروں، وڈیروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں پرنہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہو۔الطاف حسین
مجھے یقین ہے کہ نئے ارکان پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے تحریکی جدوجہدکوآگے بڑھانے میں بھرپورکرداراداکرینگے۔ الطاف حسین
رکنیت سازی مہم کوبھرپوراندازمیں چلانے پرپاکستان بھرکے تمام تحریکی کارکنوں ،ذمہ داروں،منتخب نمائندوں،تنظیمی شعبہ جاتکے ارکان اوررابطہ کمیٹی کوقائدتحریک الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
لندن۔۔۔ 19 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رکنیت سازی مہم کے دوران ملک بھرمیں ایم کیوایم میں شامل ہونے والے افرادکودل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے دوردرازمضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ سندھ ،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اورگاؤں گوٹھوں کے طلبہ وطالبات،وکلاء،اساتذہ،ڈاکٹروں، انجینئروں، محنت کشوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں اورماؤں بہنوں نے ایم کیوایم کی اس رکنیت سازی مہم میں جس طرح بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور جس طرح جوش وخروش کے ساتھ ایم کیوایم کے قافلے کاحصہ بنے وہ انتہائی خوش آئند اورحوصلہ افزاء ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام اس حقیقت کواچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے ہوتے ہوئے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نہیں آسکتی اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کووہی جماعت ختم کرسکتی ہے جس کی قیادت جاگیرداروں، وڈیروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں پرنہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے والے نئے ارکان پاکستان میں حقیقی تبدیلی اورملک کوترقی وخوشحالی سے ہمکنارکرنے کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہدکوآگے بڑھانے میں بھرپورکرداراداکریں گے۔ جناب الطاف حسین نے رکنیت سازی مہم کوبھرپوراندازمیں چلانے پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام زونوں، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے تمام کارکنوں ،ذمہ داروں،منتخب نمائندوں،تمام شعبہ جات کے ارکان اوررابطہ کمیٹی کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ 
ویڈیو دیکھیں


12/21/2024 6:08:37 PM