سرگودھاگورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں 7نومولود بچوں کی ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
بچوں کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیکر واقعہ کی تحقیقات کی جائے،الطاف حسین
غفلت برتنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزاد ی جائے ،الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
لندن ۔۔19نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سرگودھاگورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں 7نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیاجائے ،واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جاسکے ۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
وڈیو دیکھیں