متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری
رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ کا ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر سٹی کورٹ کے سامنے ممبر سازی کیمپ لگائے گئے کیمپ کا دورہ
ایم کیوا یم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی اور وسائل کی فراہمی کی قائل ہے، انشاء اللہ تعالیٰ ملک بھر میں غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ
معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین کا رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے ہمراہ عائشہ منزل پرلگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ
بڑی تعداد میں عوام کی ایم کیوایم میں شمولیت نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ الطاف حسین بلاتفریق رنگ و نسل، زبان و قومیت اورمذہب و فرقہ مظلوم و محروم عوام کے واحدلیڈر ہیں، غازی صلاح الدین اور نبیل گبول
کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جناب الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی سے متاثر ہوکر ایم کیوایم کے ممبر سازی فارم پُر کئے
کراچی ۔۔۔18، نومبر2014ء