ملک بھر میں ممبر سازی مہم ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے تیسرے روز بھی زبردست طریقے سے جاری رہی
رکنیت سازی کے کیمپوں پر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر رکنیت سازی فارم حاصل کئے اور انہیں پُر کرکے
باقاعدہ طور پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی
ملک بھر کی طرح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی رکنیت سازی کیمپ مستقل جاری ہے
صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے تحت سینکڑوں کی
تعداد میں رکنیت سازی کیمپس لگائے گئے ہیں
ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کی بلاصلاحیت قیادت کو متعارف کرائے گی، اراکین رابطہ کمیٹی کی رکنیت سازی کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔16، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے تیسرے روز بھی زبردست طریقے سے جاری رہی ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں رکنیت سازی کیمپس لگائے گئے ہیں جن پر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچ کر رکنیت سازی فارم حاصل کئے اور انہیں پُر کرکے باقاعدہ طور پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی۔ رکنیت سازی مہم کے تیسرے روز بھی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی کی جانب سے کیمپوں کے دورے کئے گئے جہاں انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ ملک بھر کی طرح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی رکنیت سازی کیمپ مستقل جاری ہے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کررہے ہیں اور رکنیت سازی فارم حاصل کرکے ایم کیوایم کا حصہ بن رہے ہیں ۔ نائن زیرو پر رکنیت سازی کے مرکزی کیمپ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین موجود رہے اور ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی رہنمائی کرتے رہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے گفتگو کہا کہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کی بلاصلاحیت قیادت کو متعارف کرائے گی اور انشاء اللہ اب ملک بھر سے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد ایم کیوایم کی جدوجہد کا حصہ بن کر جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے رکنیت سازی فارم پُر کرکے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔ دریں اثناء ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کے تیسرے روز شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، لانڈھی اور کورنگی میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر ممبر سازی کیلئے آنے والے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اورمختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، لانڈھی اور کورنگی سیکٹر ز کے انچارجز اور اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خالد سلطان نے ممبر سازی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی آج تک کے دن کی تفصیلات معلوم کیں اورممبر سازی کی مہم کامیاب ہونے پر کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر خالد سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی ممبر سازی کی مہم کی زبردست پذیرائی اور کامیابی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت خواتین کی ایم کیوایم میں شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔