Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممبر سازی مہم کے بعد ایم کیوا یم کی آواز کوپنجاب میں دبانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ممبر سازی مہم کے بعد ایم کیوا یم کی آواز کوپنجاب میں دبانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/16/2014
ممبر سازی مہم کے بعد ایم کیوا یم کی آواز کوپنجاب میں دبانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پنجاب کے مختلف علاقوں میں ممبر سازی کیمپ کے تشہیری بینرز پھاڑے جا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ قائم نہیں ہورہا
پنجاب کے عوام جاگ چکے ہیں ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان خوف زدہ نہیں ہیں
پنجاب کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں ، طالبعلموں، خواتین کی بڑی تعداد ممبر سازی مہم سے ایم کیو ایم میں شامل ہو رہی ہے
ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کررہے ہیں
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گجرانوالہ میں قائم ممبر سازی کیمپ کا دورہ، میڈیا سے گفتگو
لاہور ۔۔۔16اکتوبر2014ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ممبر سازی مہم کے آغاز کے بعد ایم کیوا یم کی آواز کو پنجاب میں دبانے کیلئے سازشی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور گزشتہ روز لاہور اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ممبر سازی تشہیری بینرز پھاڑے جا رہے ہیں ، اس حوالے سے ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رابطے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے محروم و مظلوم عوام ، کسانوں اور غریبوں پر حکمرانی اپنا حق سمجھتی ہے لیکن سندھ کی ترقی کیلئے آج تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمرا ہ گجرانوالہ میں قائم ممبر سازی مہم 2014ء کیلئے قائم مرکزی کیمپ کے دورے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کیمپ پر موجود ایم کیوا یم گجرانوالہ کے ضلعی صدر افضل کریم خان و دیگر اراکین کمیٹی نے کیمپ پر انکااستقبال کیا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن محمد غوث ، سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ ، سیکریٹری جنرل سینٹرل پنجاب رانا اشرف ایڈوکیٹ و دیگر ذمہ داران وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آ ج ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم 2014ء کا تیسرا روز ہے اور ملک بھر خصوصاً پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم ممبر سازی کیمپس پر نوجوانوں ، طالبعلموں اور خواتین کی بڑی تعداد مہم میں حصہ لیکر ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کا مشن و مقصد پاکستا ن کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کرنا ہے جہاں ایک عام پاکستانی فخر سے سر اُٹھا کر چل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ نظام کی موجودگی کے سبب تعلیم یافتہ اور با شعور نوجوان ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نہیں جا سکتے ہیں اور انکی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس کے لیڈر نے ناصرف خود کبھی انتخابات میں حصہ لیا اور نہ ہی اپنے بھائی ، بھتیجے، بھانجے یا خاندان کے کسی فرد کو الیکشن میں کھڑا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم جب پنجاب میں اپنے فکر و فلسفے کا پرچار کرنے لگتی ہے تو پس پردہ موجود باطل قوتیں ایم کیوا یم کو دبانے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں اور اس مرتبہ بھی ہماری ممبرسازی مہم 2014ء کے آغاز کے بعد لاہور اور گجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ممبر سازی کیمپ کے تشہیری بینرز اور پینا فلیکس پھاڑے جا رہے ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے لیکن ہمارا رابطہ قائم نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی کا عمل سیاسی عمل ہے ذاتی اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہر سیاسی جماعت کو یہ آزادی ملنی چاہئے کہ وہ ملک کے کسی بھی کونے میں اپنے پیغام کو با آسانی پھیلا کر عوام کو شمولیت کی دعوت دے سکے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حق پرست عوام جاگ چکے ہیں اور ان مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان خوف زدہ نہیں ہیں ، ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کو ایک شعبے کا درجہ دے رکھا ہے اور ہر شعبہ میں کرپشن عام ہے ، لاڑکانہ اگرچہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا شہر ہے لیکن موئن جو ڈرو اور لاڑکانہ میں کو ئی فرق نظر نہیں آتا، پی پی پی نے سندھ کے محروم و مظلوم عوام ، کسانوں اور غریبوں پر حکمرانی اپنا حق سمجھتی ہے لیکن سندھ کی ترقی کیلئے آج تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ روز عوامی جلسہ میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ملک میں آگ لگائے جانے کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایسی بات ایم کیو ایم کا کوئی رہنما یا میں کرتا تو ملک میں اس بیان کا ایشو بنا لیاجاتا اور ایم کیوایم کے خلاف کار روائی کاآغاز کر دیا جاتا لیکن شیخ رشید کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ایسا عمل سیاست میں تفریق کے مترادف ہے جس سے اختلافات میں اضافہ ہوگا،ایم کیو ایم تھرکے قحط سے متاثرہ عوام کی امداد میں دن رات کوشاں ہے اور ریلیف کے حوالے سے ہم نے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد ایم کیوایم میں بطور ممبر شامل ہونے کیلئے کیمپ کے اطراف جمع تھی جہاں گجرانوالہ ضلع کے کارکنان اور ذمہ دا را ن پرفارمے بھرنے میں انکی رہنما ئی کر رہے تھے۔

English Viewers
تصاویر


12/21/2024 6:07:04 PM