حیدر آباد اور خضدار میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویش کا باعث ہیں،الطاف حسین
حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھو س او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے،الطاف حسین
اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت سوگوارلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے
لندن ،،16نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدر آباد میں باراتیوں کی بس کے کھائی میں گرنے اور خضدار میں پیر عمر کے مقام پر مسافر بس کے حادثے اور اس کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے روز بروز ہونے والے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھو س او رمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ انہوں نے زخمیوں کیلئے بھی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔