Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا مقصد ملک کے تعلیم یافتہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں تک پہنچا کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ایم کیو ایم کا مقصد ملک کے تعلیم یافتہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں تک پہنچا کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/15/2014
ایم کیو ایم کا مقصد ملک کے تعلیم یافتہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں تک پہنچا کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر کے ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور موروثی نظام کا خاتمہ کر کے پاکستان کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بنیں 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دیگر اراکین کے ہمراہ پنجاب ہاؤس لاہور میں رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر پریس بریفنگ
لاہور۔۔۔۔15 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقصد ملک کے تعلیم یافتہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوں تک پہنچا کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی بجائے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے ایوانو ں میں بھیج کر تبدیلی کی جو بنیاد ڈالی ہے اب اس تبدیلی کو ملک بھر میں پھیلانے کا وقت آ گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے جانے والے رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام شہروں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں عوام کی کثیر تعداد نے فارم پُر کیے اور رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نسرین جلیل ، میاں عتیق، عبدالحسیب ، افتخار اکبر رندھاوا، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشاد ظفیر ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہٰ آصف سکھیرا، سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ، سیکریٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ ، لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر ارتضیٰ حسین کاظمی ، جوائنٹ انچار ج سوشل فورم عدنان انیس بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ، عوام کی تقدیر صرف وہ بدل سکتے ہیں جنہیں نہ صرف ایک عام پاکستانی کے مسائل کا ادراک ہو بلکہ وہ ان مسائل سے خودبھی نبردآزما ہوں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خواہش بھی یہی ہے کہ مثبت تبدیلی اور موروثی نظام کے خاتمے کا یہ سلسلہ پاکستان کے ہر گھر ،گلی ،کوچے اور محلے تک پہنچے جہاں ایک عام تعلیم یافتہ نوجوان ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے ۔ انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے نوجوانوں ، خواتین ، بزرگوں ، طلبہ و طالبات ، وکیلوں ، مزدوروں ، معذوروں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی کہ وہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کے ذریعے ایم کیو ایم میں بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر کے حق پرستی کے پیغام کو پھیلنے میں مدد دیں تاکہ ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، موروثی نظام کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کیا جا سکے۔ بعدازاں ممبر شپ کیمپ پر ذمہ داران و کارکنان کی رکنیت سازی کے فارم پر کیے گئے۔





وڈیو دیکھیں

English Viewers
 

1/20/2025 2:24:54 PM