Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ملک کے فرسودہ نظام میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایم کیوایم کے ممبربنیں۔الطاف حسین


عوام ملک کے فرسودہ نظام میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایم کیوایم کے ممبربنیں۔الطاف حسین
 Posted on: 11/14/2014
عوام ملک کے فرسودہ نظام میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایم کیوایم کے ممبربنیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم نے 26سال قبل غریب اورمتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوبلدیات اور قومی وصوبائی اسمبلی میں بھیج کر ملک کی سیاسی تاریخ میں انقلاب برپاکیا
ممبرشپ فارم بھرکرایم کیوایم میں شامل ہونے والے نوجوانوں، بزرگوں اورماؤں بہنوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں بھرپوراندازمیں ممبرسازی مہم شروع کرنے پر کراچی سمیت سندھ ،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکے یونٹوں،سیکٹروں اورزونوں کے تمام کارکنوں، ماؤں بہنوں اور بزرگوں کوالطاف حسین کا خراج تحسین 
ممبرسازی مہم پر رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے ذمہ داروں کو قائدتحریک الطاف حسین کی شاباش
لندن۔۔۔14 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج شروع ہونے والی ممبرسازی مہم میں ممبرشپ فارم بھرکرایم کیوایم میں شامل ہونے والے نوجوانوں، بزرگوں اورماؤں بہنوں کوخوش آمدیدکہاہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے فرسودہ نظام میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کی ممبرسازی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ایم کیوایم کے ممبربنیں۔ انہوں نے یہ اپیل آج ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریبوں اورمتوسط طبقہ کی قیادت کی زبانی بات نہیں کرتی بلکہ اس نے 26سال قبل غریب اورمتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوبلدیات اور قومی وصوبائی اسمبلی میں بھیج کر ملک کی سیاسی تاریخ میں انقلاب برپاکیا۔ ایم کیوایم پورے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کے اس پرامن انقلاب کیلئے جدوجہدکررہی ہے تاکہ غریب اورمحروم طبقہ کومعاشرے میں اس کاجائزمقام دلایاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ممبرسازی کی مہم ملک کے تمام غریب ومتوسط طبقہ کے عوام خصوصاً نوجوانوں کیلئے ایک دعوت ہے کہ وہ آئیں اورملک کے فرسودہ نظام میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے ممبربنکراس قافلے کاحصہ بنیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد ایک طرف تھرکے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں میں رات دن مصروف ہے اور دوسری جانب ممبرسازی مہم شروع کردی گئی ہے لہٰذا میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ آگے بڑھیں اورایم کیوایم کے کیمپوں پر جاکر ممبرشپ فارم بھرکر اس قافلے کاحصہ بنیں۔ جناب الطاف حسین نے بھرپوراندازمیں ممبرسازی مہم شروع کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے تمام یونٹوں ،سیکٹروں اور زونوں اورپنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے تمام اضلاع کے عہدیداروں ، کارکنوں، ماؤں بہنوں اور بزرگوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی، تمام حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام شعبہ جات کے ذمہ داروں کوبھی شاباش پیش کی ۔ 
English Translation 


12/21/2024 6:16:57 PM