Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں حقیقی تبدیلی وہ ہی لا سکتاہے جو عام پاکستانی کے مسائل سے خود بھی نبر آزما ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


پاکستان میں حقیقی تبدیلی وہ ہی لا سکتاہے جو عام پاکستانی کے مسائل سے خود بھی نبر آزما ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/14/2014
پاکستان میں حقیقی تبدیلی وہ ہی لا سکتاہے جو عام پاکستانی کے مسائل سے خود بھی نبر آزما ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جناب الطاف حسین کی خواہش ہے کہ مثبت تبدیلی کاسلسلہ ملک کے ہر گلی کوچے تک پہنچے
تمام طقبا ت زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شا مل ہوکرحق پرستی کے پیغام کو پھیلائیں
جناب الطاف حسین عام پاکستانی کیلئے صحت ، تعلیم اور انصا ف کی بنیادی سہولتوں کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اور رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم ممبر سازی مہم2014ء کی افتتاحی تقریب میں نائن زیرو پر میڈیا بریفنگ 
کراچی ۔۔۔14نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ ہی حقیقی تبدیلی اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ،ہماری منزل پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورمظلوم عوام کوانصاف کی فراہمی ہے،پاکستان میں حقیقی تبدیلی تب ہی آئیگی جب ملک کے ایوانوں میں ایسے لوگ آئیں جوخودعام پاکستانی کے مسائل سے نبرآزماہوں،الطاف حسین نے ملک کے نوجوانوں کوملک کے ایوانوں میں بھیج کرتبدیلی کی جوبنیادڈالی ہے اب اس تبدیلی کوملک بھرمیں پھیلانے کاوقت آگیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرمتحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت ساز ی مہم 2014ء کے آغازکے موقع پرتقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو پر منعقد کی گئی ۔اس موقع پر نائن زیرو کے سامنے ممبر سازی کیمپ قائم کیے گئے تھے جہاں ہزاروں کی تعدادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے رکنیت سازی کے فارم فل کیے اوررکنیت سازی مہم میں حصہ لیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جانب سے18مارچ 1984ء کو عزیز آباد میں قائم 120گز کے اسی گھر سے ایم کیو ایم کا آغاز کیا گیا تھا جس نے ملک میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھی اور آج ایم کیوایم کے اسی پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے نائن زیرو سے ہی ایم کیوا یم کی ممبر سازی مہم 2014ء کا بعنوان ایم کیواایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ، آغا ز کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد فاروق ستار،واسع جلیل، احمد سلیم صدیقی ، سید امین الحق ، عارف خان ایڈوکیٹ ، عامر خان،سید شاکر علی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک سے جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ ، موروثی سیاسی نظام کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم کے قیام کے جرم میں ہمارے ہزاروں کارکنوں او ر ہمدردو ں کو شہید کیا گیا، سینکڑوں اسیری ، جلا وطنی اور روپوشی کے مظالم آج تک سہ رہے ہیں لیکن جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں کیونکہ کے ہماری منزل پاکستان کی ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین جانتے ہیں کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی صرف وہ نوجوان ہی لا سکتاہے جو نا صرف ایک عام پاکستانی کے مسائل کا 
ادراک رکھتا ہو بلکہ ان مسائل سے خود بھی نبر آزما رہا ہوں ، ایم کیو ایم نے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے جس کا واضح ثبوت سندھ کے شہری علاقے ہیں جہاں کے عوام نے ایم کیو ایم کے حق پرست عوامی نمائندوں کو منتخب کیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی خواہش ہے کہ مثبت تبدیلی اور موروثی نظام کے خاتمے کا یہ سلسلہ پاکستان کے ہر گلی کوچے، محلے اور گھر تک پہنچے جہاں ایک عام تعلیم یافتہ نوجوان ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے اور اسی لئے آج 14نومبر سے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم 2014ء کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے نوجوانوں ، خواتین ، بزرگوں ، طلبہ و طالبات ، وکیلوں ، مزدوروں ، معذور وں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت تمام طقبا ت زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی کہ وہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کے ذریعے ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت اختیا ر کرکے حق پرستی کے پیغام کو پھیلنے میں مدد دیں تاکہ ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ ، موروثی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ میں جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک کے تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کو دعوت دیتا ہو ں کہ ایم کیوایم کی جانب سے ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کا نمائندہ ہی پاکستان کو درپیش مسائل کا خاتمہ کر سکتاہے اور اسی لئے ایم کیو ایم کامقصد بھی ملک کے تعلیم یافتہ غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آ ج ملک کے ایوانوں میں 70فیصد ارکان ٹیکس نہیں دیتے اور ٹیکس صرف ملک کا ملازمت پیشہ، مزدور اور تاجر طبقہ ہی دیتاہے، ایم کیوا یم نے نوجوانوں کو کراچی کا مےئر بنا کر اور گورنر سندھ بنا کر نوجوانوں کو قومی سیاست میں عملی کردار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے آج تک نہ کبھی خود الیکشن لڑ اہے اور نہ ہی اپنے بھائی ، بھانجے ، بھتیجے یا کسی رشتہ دار کو الیکشن میں کھڑا کیا ہے جبکہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں میں رشتہ داریوں اور اثر و رسوخ کی بنا پر نا اہل لوگوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیجا جاتا ہے ، جناب الطاف حسین ملک سے اس نظام کے خاتمے اور ایک عام پاکستانی تک صحت ، تعلیم ، انصا ف کی بنیادی سہولیات با آسانی پہنچانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں اور اسی سلسلے کوبڑھانے کیلئے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم 2014ء شروع کی گئی ہے جس کی توثیق جناب الطاف حسین نے خود کی ہے ۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے نوجوان اور دیگر طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے غریب و مظلوم عوام بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کاحصہ بنیں گے اور انشا ء اللہ ملک سے 500خاندانوں کی جاگیر داری اور تسلط کا خاتمہ ہوگا ۔ اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نائن زیرو کے سامنے موجود تھی ۔

11/21/2024 7:54:28 AM