Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر کے قحط متاثرین میں طبی وغذائی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر کے قحط متاثرین میں طبی وغذائی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان کی تقسیم  کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا
 Posted on: 11/13/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر کے قحط متاثرین میں طبی وغذائی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان کی تقسیم  کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا
پانچویں روز چھاچھرو یوسی کھیسر کے گاؤں کمبھڑ ہار میں ایم کیوایم نے طبی وامدادی کیمپ لگایا 
ایم کیوایم کی جانب سے تھر کے قحط متاثرین کیلئے مٹھی میں طبی وامدادی کیمپ آج پانچویں روز بھی جاری رہا 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان نے تھر کے قحط سے متاثرین سینکڑوں افراد کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کیں 
چھاچھرو اور مٹھی میں لگائے گئے کیمپوں سے تھر کے قحط سے متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل 
غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس بھی تھر کے دور دراز علاقوں میں جاکر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرتی رہیں 
تھر میں برسوں سے قحط کی صورتحال پر حکومت سندھ اور اس کے وزراء کی کارکردگی مایوس کن ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
مٹھی ؍ تعلقہ چھاچھرو۔۔۔13، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر کے قحط متاثرین میں طبی وغذائی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جمعرات کوپانچویں روز بھی جاری رہا ۔ طبی و امدادی سرگرمیوں کے پانچویں روز ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کی جانب سے تعلقہ چھاچھرو یوسی کھیسر کے گاؤں کمبھڑ ہار میں طبی وامدادی کیمپ لگایا گیا جہاں صبح 9بجے سے شام گئے تک تھر متاثرین کو طی و امدادی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے قحط سالی سے متاثرہ تھر کے سینکڑوں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کاتفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں جبکہ کیمپ سے تھر متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔طبی و امدادی کیمپ پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجو مل ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین محمد یوسف ، شیراز مسعود ، رسول بخش میمن اور عمر کوٹ زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے جو طبی و امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ اس موقع پر انہوں نے تھرکے قحط سے متاثرہ نوجوانوں ،بزرگوں، خواتین اور بچوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے سلام پہنچایا اور کہا کہ تھر پارکر کے قحط سے متاثرہ افراد کیلئے جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فعال کردیا ہے اور اب انشاء اللہ تھر کے عوام قحط سالی سے جلد نکل کر صحت مند زندگی گزاریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں برسوں سے قحط کی صورتحال پر حکومت سندھ اور اس کے وزراء کی کارکردگی مایوس کن ہے اور یہاں مجرمانہ غفلت کے وہ مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں جس پر ہر درد مند دل غمزدہ اور افسردہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا 
دریں اثناء تھرپارکر کے قحط متاثرین کی امداد کیلئے مٹھی میں طبی وامدادی کیمپ آج پانچویں روز بھی جاری رہا جہاں اب تک مجموعی طور پر ہزاروں کی تعداد میں تھر متاثرین کو طبی و امدادی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں ۔ مٹھی کے طبی و امدادی کیمپ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس نے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر قحط متاثرین کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کیں اور انہیں وبائی امراض سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔ تھر کے قحط متاثرین نے طبی و امدادی سرگرمیوں کی مستقل فراہمی پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر مٹھی اور دیگر علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب طبی وا مدادی سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتی تو یہاں ہونے والی اموات میں مزید اضافہ ہوتا ، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے تھر پاکر کے قحط سے متاثرہ افراد کیلئے کی بے لوث خدمت کیلئے جناب الطاف حسین کا انتخاب کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین نے تھر میں قحط سالی کے خاتمہ کیلئے جو آواز اٹھائی ہے اس سے تھر کے عوام کو سکون میسر آیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں بھی کیں ۔ 

1/11/2025 8:11:18 PM