پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر واضح برتری سے میچ جیتنے پر قوم کو جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ابو ظہبی میں منعقدہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی انتہائی عمدہ ہے، الطاف حسین
کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ایک ایک کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین
پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم کی اسی طرح شاندار کامیابیوں کیلئے دل سے دعا گو ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔13، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹیسٹ میچ واضح برتری سے جیتنے پرپاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ابو ظہبی میں منعقدہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی انتہائی عمدہ ہے جس پر ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ایک ایک کھلاڑی زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم کی اسی طرح شاندار کامیابیوں کیلئے دل سے دعا گو ہے ۔