سوگوار کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔11نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ کی والدہ محترمہ گنج خاتون، نائن زیرو بوررڈ کمیٹی کے رکن گلزار کے والد محمد ممتاز ، سانگھڑ زون کے کارکن و سابق حق پرست کونسلر محمد جاوید عباسی کی بہن سعیدہ ،ٹھٹھہ زون کے کارکن ساون خاصخیلی کے والد الھڑ خاصخیلی ،ٹھٹھہ زون کے کارکن محمد صدیق کے والد ساجن کوریجو،ٹھٹھہ زون کے کارکن رحمت اللہ خشک کے والد عبد الرحمن خشک ، حیدر آباد زون ایلڈرز ونگ کے کارکن قاضی عمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔