جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے خیرپور زونل انچارج فتح علی رند کا ٹریفک حادثے کے مقام اور سول اسپتال خیر پور کا وفدکے ہمراہ دورہ
سول اسپتال خیر پور میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی ، جاں بحق و زخمی افرادکے سوگوار لواحقین
کو جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا،
ہولنا ک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دو ایمبولینسیں سکھر سے خیر پور روانہ
خیر پور۔۔۔11نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم خیر پور زون کے انچارج فتح علی رند نے وفد کے ہمراہ خیر پور میں مسافر بس اور ٹرالر میں ہولنا ک ٹریفک حادثے کے مقام اور سول اسپتال خیر پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خیر پور زونل کمیٹی کے ارکان ، خیر پور نظامامی یونٹ سمیت دیگر یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی انکے ہمراتھے ۔ فتح علی رندنے سول اسپتال خیر پور میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق و زخمی افرادکے سوگوار لواحقین کو جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیا بی عطا کرے جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کیلئے سکھر سے دو ایمبولینسیں بھی خیر پور روانہ کر دی گئی ہیں۔