پنجابی اور سرائیکی عوام نے بہت بڑی تعداد میں عزیز آباد میں جمع ہوکر لسانی فسادات کرانے کی سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار
پنجاب کے لیڈر اگر غیرت مند ہوتے تو روزگار کیلئے پنجابی اور سرائیکی بھائیوں کو کراچی کیوں آنا پڑتا، رابطہ کمیٹی رکن افتخار اکبر رندھاوا
جناب الطاف حسین کی قیادت میں پنجابی اور سرائیکی ہی ملک میں انقلاب کا ذریعہ بنیں گے، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب
جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریئے کے خلاف سازشوں کو کراچی میں رہنے والے پنجابی اور سرائیکیوں نے آج عزیز آباد میں دفن کردیا ہے، رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک
جناب الطاف حسین نے پنجاب کے پڑھے لکھے لوگوں کو منتخب ایوانوں میں بھیجا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی
جناب الطاف حسین کے نظریئے کی وسعت بہت ہے اور اس میں ہر قومیت ، مسلک اور مذہب کیلئے یکساں اہمیت اور احترام ہے، رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید
پنجابی اور سرائیکی جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ، نظریہ الطاف کو کراچی تک محدود رکھنے کی کوششیں کی گئی ، انچار ج پنجابی سرائکی کمیٹی فضیل اسلم رانا
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران اورکارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014ء