متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کا لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں جنرل ورکرز اجلاس
پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران و کارکنان کی روایتی ثقافتی انداز میں ڈھول تاشے اور باجوں کے ہمراہ شرکت کی اوردھنوں پر والہانہ رقص
’’تیرا بھرا میرا بھرا الطاف بھرا الطاف بھرا ‘‘’’’’وجن گے بھئی وجن گے الطاف دے نعرے وجن گے ‘‘’’اے کی رولا پے گیا الطاف بازی لے گیا ، شرکاء کے پنجابی اور سرائیکی زبان میں نعرے
اجلاس میں کراچی کے علاقوں محمود آباد ، لانڈھی ، اورنگی ٹاؤن ، نیو کراچی ، گلشن اقبال ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، ناظم آباد اور گلبر گ ٹاؤن میں مقیم پنجابی سرائیکی آبادیوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت
اجلاس کے شرکاء سے جناب الطاف حسین نے خصوصی خطاب کیا ، جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد پر
پنجابی زبان میں ’’ساتھی ‘‘ ترانہ کی ریکارڈ نگ بجائی گئی
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014
متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کا جنرل ورکرز اجلاس اتوار کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں کراچی بھر میں مقیم ایم کیوایم کے پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران و کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ پنجابی سرائیکی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی خطاب کیا ۔جنرل ورکرز اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان نے اپنے روایتی ثقافتی انداز میں ڈھول تاشے اور باجوں کے ہمراہ شرکت کی اور ان کی دھنوں پر والہانہ رقص کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پرجوش انداز میں ’’تیرا بھرا میرا بھرا الطاف بھرا الطاف بھرا ‘‘’’اور دیر نہ کر بس جلدی آ الطاف بھرا الطاف بھرا ‘‘’’وجن گے بھئی وجن گے الطاف دے نعرے وجن گے ‘‘’’اے کی رولا پے گیا الطاف بازی لے گیا ، نعرہ الطاف جئے الطاف اور دیگر نعرے لگاتے رہے ۔جنرل ورکرز اجلاس کے چاروں جانب بڑی تعداد میں بینرز لگائے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین کی پگ باندھے ہوئے مختلف انداز کی تصاویر نمایاں تھیں جبکہ بینرز پر ’’ساڈا بھرا تواڈا بھرا الطاف بھرا الطاف بھرا ‘‘’’میڈا عشق وی تو میڈی شان وی تو ‘‘’’الطاف بھرا ساڈا قائد ای نہیں ساڈا غرور وی اے ‘‘’’ساڈی بھی مجبوری اے الطاف حسین ضروری اے ‘‘اور اشعار اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔اجلاس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اجلاس میں کراچی کے علاقوں محمود آباد ، لانڈھی ، اورنگی ٹاؤن ، نیو کراچی ، گلشن اقبال ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، ناظم آباد اور گلبر گ ٹاؤن میں مقیم پنجابی سرائیکی آبادیوں کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، افتخار رندھاوا۔عبدا لحسیب ، اسلم آٖفریدی ، گلفراز خان خٹک، حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ حمید ، پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج رانا فضیل اسلم ، جوائنٹ انچارج مختارججوی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، امین الحق ، عامر خان ، احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل اور رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین بھی موجود تھے ۔ ٹھیک 7بجکر40منٹ پر جیسے ہی جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان کیا گیا تو شرکاء میں جو ش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر نعروں اور تالیوں کی گونج میں والہانہ استقبال کیا جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ اس موقع پر پنجابی زبان میں ایم کیوایم کے ترانہ ’’ساتھی ‘‘ ریکارڈنگ بھی بجائی گئی جس کا شرکاء نے آواز سے آواز ملا کر بھر پور ساتھ دیا ۔