ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ8نومبربروز ہفتہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں سانحہ کوٹ رادھاکشن کے متاثرین کی یاد میں شمع جلائی جائینگی
کراچی ۔۔۔7، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ8،نومبربروز ہفتہ کی شام ساڑھے 5 بجے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں سانحہ کوٹ رادھا کشن میں زندہ آگ میں جلائے جانے والے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مزدورمیاں بیوی شہزادمسیح اورشمع بی بی کی یاد میں دیے روشن کیے جائیں گے اوروحشیانہ درندگی اورظلم وستم کانشانہ بننے والے میاں بیوی کے معصوم بچوں اور دیگر اہل خانہ سمیت کرسچن برادری سے مکمل اظہاریکجہتی کیاجائیگا ۔ایم کیوایم کے اعلامیئے کے مطابق دیے جلانے کی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندے،انسانی حقوق کی تنظیمیں،سماجی وفلاحی این جی اوزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسمیت کرسچن مذہب کے ماننے والے پادری اورعوام شرکت کریں گے۔