حق پرست عوام و کارکنان کنورحمزہ نویدکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔5،نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل کے صاحبزادے کنورحمزہ نویدکی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں،بہنوں بزرگوں،نوجوانوں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی کنورحمزہ نویدکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔واضح رہے کہ کنورحمزہ نوید گزشتہ کئی روزشدیدعلیل ہیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔