جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے راکین کا مختلف امام بارگاہوں خیرالعمل انچولی اور رضویہ امام بارگاہوں،مجالس کا دورہ،منتظمین سے ملاقاتیں
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے انچولی میں میڈیکل ایڈکمیٹی کے طبّی امدادی کیمپ کادورہ کیااورعزاداران کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا
کراچی :۔۔۔4نومبر2014ء
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،عادل صدیقی ،عارف خان ایڈوکیٹ اور احمد سلیم صدیقی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدنے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کراچی کے علاقے خیرالعمل انچولی اور رضویہ امام بارگاہوں،ماتمی مجالس اور سبیلوں کا دورہ کیااور منتظمین سے ملاقات کرکے امن محبت اوربھائی چارگی کے قیام کے لئے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے انچولی میں میڈیکل ایڈکمیٹی کے طبّی امدادی کیمپ کادورہ کیااور عزاداران کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔کیمپ میں میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرنے عزاداران کے زخموں پرمرہم پٹی اوراسٹیچزلگائے گئے۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست اراکین اسمبلی شیخ صلاح الدین ،سفیان یوسف،ریحان ہاشمی،محمد افتخار،جمال احمد،ریحان ظفر ، علماء کمیٹی کے ارکان ،میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد گلبہار سیکٹرز کے ذمہ داران بھی شامل تھے ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ جناب الطاف حسین کی یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے تحریک کے آغازسے ہی مسالک اور مذاہب کی آپس کی نفرتوں کو دور کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی ہیں اور یہی بات دشمنوں کو پسند نہیں۔منتظمین نے اراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگو میں جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انہیں کی کاوشیں ہیں جو اس شہر اور صوبے میں مسلکی لڑائی کو بڑھنے نہیں دیتی۔