جناب الطاف حسین کی ہنگو لوئر اورکزئی میں بم دھماکی مذمت
دہشتگرد یوم عاشور پر ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام اپنے اردگرد موجود سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں ، الطاف حسین
دھماکے پر اظہار افسوس ،واقعہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا،
سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی
لندن ۔۔۔04اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہنگولوئر اورکزئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، جناب الطاف حسین نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد یوم عاشور پر ملک کا امن خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں لہٰذا عوام اپنے اردگرد موجود سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے کے نتیجے میں جا ں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس افسوس ناک واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوا ر رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے