ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ہمراہ صوبہ پنجاب کے نمائندہ وفد کی حضرت بابا فریدالدین مسعودگنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار پر حاضری
عبدالحسیب، افتخار اکبررندھاو ااور میاں عتیق کے ہمراہ وفدنے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
ملک کی بقاء سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی کامیابی سمیت جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں
لاہور:۔۔۔یکم ؍ نومبر 2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب،افتخاراکبررندھاوا اور ایم کیوایم پنجاب کے صدرورکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق کے ہمراہ صوبہ پنجاب کے نمائندہ وفد نے پاکپتن شریف حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پرمزارپرحاضری دی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے معاون ومعروف کالم نگارغازی صلاح الدین، انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ارشاد ظفیر،سینئر نائب صدرسینٹرل پنجاب اقبال قریشی،جنرل سیکریٹری سینٹرل پنجاب رانااشرف ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری عابدشریف،ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ذمہ داران ودیگر بھی شامل تھے۔وفدکے ارکان نے مزارپرفاتحہ خوانی کی اور ملک کی بقاء سلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے،حق پرست شہداء کی مغفرت،سوگواران کو صبرجمیل ،اسیروں کی رہائی اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔قبل ازیں وفدکے ارکان نے درگاہ حضرت بابافریدالدین مسعودشکرگنج ؒ کے گدی نشین دیوان احمدمسعودچشتی سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔