ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ سہراب گوٹھ 31 اکتوبر 86ء کے شہداء کی 28 ویں برسی منائی جائے گی
برسی کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ سہراب گوٹھ 31، اکتوبر 1986ء کے شہداء کی 28ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ شہداء کی برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے تنظیمی دفاترپر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگا۔