بلوچستان اوتھل سے کراچی آنیوالی کوچ اور ٹرک کے تصادم اور ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرجانے کے حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پررکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے بلوچستان اوتھل سے حب کے راستے کراچی آنے والی کوچ کے ٹرک سے ہونے والے ہولناک تصادم اور ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرجانے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ یوسف شاہوانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے