ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج شام ساڑھے چار بجے نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفر نس سے خطاب کر یں گے
جناب الطاف حسین کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے حیدرآباد زون میں بھی انتظامات کئے
گئے ہیں ،ایم کیوایم شعبہ اطلاعات برطانیہ انچارج مصطفی عزیز آبادی
تمام پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا جناب الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس کو بھر پور کورریج دیں ، مصطفی عزیز آباد ی کی اپیل
لندن۔۔۔29، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین آج 29، اکتوبر بروز بدھ شام ساڑھے چار بجے نائن زیر و پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر یں گے ۔ایم کیوایم شعبہ اطلاعات برطانیہ کے انچارج سید مصطفی عزیز آبادی کے مطابق جناب الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس کیلئے حیدرآباد زون میں بھی صحافیوں کے بھیٹنے اور رپورٹنگ کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ مصطفی عزیز آباد ی نے تمام پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے مدیران سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے اپنے فوٹو گرافر ،رپوٹرز ،نمائندگان اورکیمرہ مین کو مطلع کر کے شکریہ کا موقع دیں ۔