گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ پولیس کے سربراہ سے دردمندانہ اپیل
کراچی
ایم کیوایم کوٹ غلام محمد سیکٹر کے سابق جوائنٹ سیکٹر انچارج ذوالفقار راجپوت کی 45سالہ شریک حیات نجمہ بیگم اپنی 05سالہ بیٹی کے ہمراہ مورخہ 05ستمبر کی صبح( 06)چھ بجے اپنے گھر واقع بھٹو نگر لانڈھی 89سے کسی کام کے سلسلے میں باہر گئی تھیں اور آج تک گھر واپس نہیں آئی ہیں اور نہ ہی ان کے حوالے سے گھر والوں کو کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اس واقعہ کی فوری اطلاع لانڈھی پولیس اسٹیشن میں کی گئی تھی لیکن پولیس تاحال گمشدگان کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجمہ بیگم کا ذہنی توازن بھی درست نہیں بتایا جا تا ہے ۔اہل خانہ گمشدگان کے لئے بے حد پریشان ہیں اور پولیس اسٹیشن کے چکر لگالگا کر تنگ آچکے ہیں ۔اہل خانہ نے گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ پولیس کے سربراہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ گمشدگان کی بازیابی کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں ۔