متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کاایک اجلاسآج بروزمنگل شام 4 بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا
اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم خطاب کریں گے
اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ بھرسے ذمہ داروں کی کراچی آمد شروع ہو گئی
کراچی۔۔۔28 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کاایک اجلاس آج بروزمنگل شام 4 بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا۔اجلاس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم خطاب کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ بھرسے ذمہ داروں کی کراچی آمد آج صبح سے شروع ہوگئی ہے۔اجلاس کے انعقادکے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈمیں تیاریاں جاری ہیں۔