مہاجرسرزمین متروکہ سندھ کے وارث ہیں اورمتروکہ سندھ پر مشتمل صوبہ چاہتے ہیں، خواجہ اظہارالحسن
پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر مظور وسان کے بیان پرتبصرہ
کراچی: ۔۔۔25؍اکتوبر2014ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرمنظوروسان کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاجر سرزمین متروکہ سندھ کے وارث ہیں اورمتروکہ سندھ پرمشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ افغان پاکستان میں مہاجرنہیں پناہ گزین ہیں ہم نے پہلے پاکستان بنایا اور پھرپاکستان ہجرت کی، مہاجراپنے حصے کا پاکستان ساتھ لیکر آئے تھے ہم پاکستان میں کسی کی ایک انچ زمین کے دعوے دارنہیں۔انہوں نے کہاکہ انگریزوں کے کتے نہلانے والے آج وڈیرے اور جاگیرداربن کرسندھ کی ایک کروڑایکڑآراضی پرقابض ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ایم کیوایم کی جدوجہد سے سندھ کے ہاریوں اور کسانوں اورغریب محنت کشوں کوسرزمین متروکہ سندھ پرقابض وڈیروں اورجاگیرداروں سے نجات دلائیں گے ۔