علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے لفظ مہاجر کی توہین کرنے پر خورشید شاہ کے خلاف قرارداد پیش کی
قرارداد کی اجتماع میں موجود تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہاتھ اٹھاکر بھرپور حمایت کی ۔
کراچی:۔۔۔
معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے جمعرات کے روز کے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ علمائے کرام کے اجتماع میں خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین پر مذمتی قرارداد پیش کی اور کہا کہ خورشید شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور اور پوری مہاجر قوم سے معافی مانگیں جس پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے ہاتھ اٹھاکر قرارداد کی بھرپور حمایت کی ۔