محرم الحرام کے موقع پر نکالنے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر انتظامات کرانے کیلئے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں کراچی امام بارگاہوں کے ٹرسیز اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس
حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لائٹنگ، روڈوں کی استر کاری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں
جناب الطاف حسین نے محرم الحرام کے موقع پر ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا، سید حیدر عباس رضوی
تمام مکاتب فکر کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے اردگرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں، عبد الحسیب
کراچی ۔۔۔22، اکتوبر2014ء
ایم کیوایم کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرلائٹنگ ، روڈوں کی استر کاری ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کیلئے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی کی تمام امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کا ایک جلاس ہوا جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی، عبد الحسیب عامرخان اورسیف یارخان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ان کے حلقہ انتخاب کی امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقات کرائی اس موقع پر امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کرائے جانے والے لائنٹنگ ،سڑکوں کی استر کاری ، صفائی ستھرائی اور دیگر تفصیلات فراہم کیں جن پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین محرم الحرام کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی راواداری اوربھائی چارے کا درس دیا ہے اور جو عناصر محرم الحرام کے موقع پر شرانگیزی اور قتل و غارتگری کی سازشوں کے ذریعے مسلم امہ کو آپس میں دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں وہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے کہا کہ حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے آج امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر انتظامات کی تفصیلات معلوم کی ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر انشاء اللہ تعالیٰ جلوسوں کی گزرگاہوں پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنے فنڈز سے لائٹنگ ، سڑکوں کی استر کاری اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کرائیں گے ۔ عبد الحسیب نے تمام مکاتب فکر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن اور انتظامیہ فوری طورپر دیں ۔