کارکنا ن کے انتقا ل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعز یت
کراچی :21؍اکتوبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میر پور خاص زون سیکٹر Aیونٹ 2/Bکے کارکن فرید احمد ،ایم کیوایم نوابشاہ زون سیکٹر سکرنڈ کے کارکن امجد مراد خانزادہ ، ایم کیو ایم ایمپلائمنٹ سیل کے جوائنٹ انچارج شاہد شمس کے بھائی جاوید شمس،ایم کیوایم میر پور خاص زون یونٹ 2/Dکے کارکن محمد عامر کی والدہ محترمہ زبیدہ ، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153-A کے ہمدرد محمد اکرام اللہ کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کر ے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں۔(آمین)