پمراکی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آروائی کالائسنس معطل کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
اے آروائی کالائسنس معطل کرنے کاعمل آزادی صحافت اورآزادی رائے کے منافی ہے،رابطہ کمیٹی
پمراکی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آروائی پر پابندی لگانے کاعمل سراسر غیرآئینی ہے
بغیرکسی قانون ورولزکوواضح کیے اس طرح کاعمل آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے
چینل کالائسنس معطل کرنے کے غیرمنطقی اقدام سے ادارے سے منسلک ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے اورانہیں اپناروزگارخطرے میں نظرآرہاہے
پمرااپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے اورچینلزکوان کی حددومیں رکھنے کے لئے ضابطہ قانون اوررولزواضح کرے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔20، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پمرا( پاکستان الیکٹرونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی)کی جانب سے نجی نیوزچینل اے آروائی کالائسنس معطل کرنے پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اورآزادی صحافت اورآزادی رائے کے منافی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پمراکی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آروائی پر پابندی لگانے کاعمل سراسر غیرآئینی ہے بغیرکسی قانون ورولزکوواضح کیے اس طرح کاعمل آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہیجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے غیرمنطقی اقدامات سے ادارے سے منسلک ہزاروں ملازمین میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اورانہیں اپناروزگارختم ہوتانظرآرہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پمرااپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے اورچینلزکوان کی حددومیں رکھنے کے لئے ضابطہ قانون اوررولزواضح کرے۔