ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ کی جانے والی زہرافشانی، قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے اورایم کیوایم کے خلاف روزبروزبڑھتے ہوئے جارحانہ اورغیرمہذبانہ طرزعمل کاتفصیلی جائزہ لیاگیا
مزیدمشاورت کیلئے تمام سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی ذمہ داران کوبھی طلب کرلیاگیا
اجلاس میں کئے جانے والے حتمی فیصلوں سے آج رات 9بجے اہم پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کوآگاہ کیاجائے گا
کراچی۔۔۔19 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک مشترکہ اورہنگامی اجلاس ہواجس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ کی جانے والی زہرافشانی، قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے ،محروم عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے پر ایم کیوایم کے خلاف روزبروزبڑھتے ہوئے جارحانہ اورغیرمہذبانہ طرزعمل کاتفصیلی طورپرجائزہ لیاگیا۔ اجلاس تاحال جاری ہے ۔ اس حوالے سے مزید مشاورت کے لئے تمام سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی ذمہ داران کوبھی طلب کرلیاگیاہے۔ اجلاس میں کئے جانے والے حتمی فیصلوں سے آج رات اہم پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کوآگاہ کیاجائے گا۔