شکاگو میں ذاتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کی ہلاکت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔18اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ دنوں امریکہ میں شکاگوکی ریاست کنساس میں نجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں تین پاکستانی نژاد فزیشن ڈاکٹر توصیف رحمان،ڈاکٹر علی اصغر اورڈاکٹرماریہ جاوید کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تینوں ڈاکٹرزکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور اللہ تعالیٰ کے حضورتمام مرحومین کی مغفرت، ان کے درجات بلندی اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعاکی ہے ۔