قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر اور رکن رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل کی والدہ محترمہ کلثوم احمد گوڈیل کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم احمد گوڈیل کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے، دعا
کارکنان و ہمدرد عوام رشید گوڈیل کی والدہ کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔18؍ اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی والدہ محترمہ کلثوم احمد گوڈیل کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل سمیت ان کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کلثوم احمد گوڈیل کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رشید گوڈیل کی والدہ محترمہ کی جلد صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضو ر دعا کریں۔