رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست صوبائی مشیر اوقاف عبد الحسیب نے بدین میں معروف بزرگ سید سمن سرکار کے مزار پر جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
بدین ۔۔۔14، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست صوبائی مشیر برائے اوقاف عبد الحسیب نے بدین میں معروف بزرگ سید سمن سرکار کے عرس میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم بدین زون کے انچارج عبد القیوم ، اراکین زونل کمیٹی اور یونٹس کے ذمہ دارا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ بعدازاں انہوں نے بدین زون یونٹ پنگریو کی یونٹ کمیٹی کے رکن اللہ داد زنگیجو کی رہائشگاہ جاکر ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی