ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم رضوی کی صاحبزادی مریم رضوی کی علالت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم بر طانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم رضوی کی کمر عمر صاحبزادی محترمہ مریم خرم کی علالت پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مریم رضو ی کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور انکو درازئ عمر عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ مریم رضوی کی جلد ومکمل صحتیا بی کے لئے دعا کریں ۔