ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی لیاقت آباد کے کارکن فیصل خورشید کی گرفتاری کی مذمت
فیصل خورشید کو رینجرز کی بھاری نفری نے علی الصبح گرفتار کیا تھا تاحال انکے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
فیصل خورشید سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں ، اہل خانہ اور ایم کیوا یم کو انکی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ فیصل خورشید کی گرفتاری کا نوٹس لیکر انکی فوری رہائی یقینی بنائیں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج علی الصبح لیاقت آباد سے ایم کیو ایم کے کارکن فیصل خورشید کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے فیصل خورشید کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا اورتاحال ان کے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی ذمہ دار کو انکے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فیصل خورشید سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انکے اہل خانہ اورہمیں ان کی زندگی اور صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فیصل خورشیدکی بلاجواز گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے لئے اقدامات کریں ۔