دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ایم کیوایم کا نصب العین ہے، رکن رابطہ کمیٹی وصدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق
ایم کیوایم ایک روایت شکن تحریک ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے، میاں عتیق
ایم کیوایم بلا امتیاز عوام کی خدمت کرتی ہے اور کرتی رہے گی، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کی تقریب میں شرکاء سے خطاب
راولپنڈی۔۔۔۔05اکتوبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن ایم کیوایم صوبہ پنجاب کے نومنتخب صدرمیاں عتیق نے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک روایت شکن تحریک ہے جو سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا اور خدمت کے ذریعے ہی سیاست کا راستہ اختیار کیا۔ اس موقع پر اپر پنجاب کمیٹی کے صدر حاجی عتیق عباسی و اراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ صدر شیخ خضر حیات راولپنڈی واراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر انیس عباسی و اراکین کمیٹی،سٹی راولپنڈی کے صدر الطاف اعوان و اراکین کمیٹی اور کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے ۔میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم بلا امتیاز عوام کی خدمت کرتی ہے اور کرتی رہے گی،دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ایم کیو ایم کا نصب العین ہے،ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، میاں عتیق نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے خدمت انسانیت ہی کی بنا پرایم کیو ایم سے پہلے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی جب بھی خدمت کا موقع آتا ہے تو ایم کیو ایم اپنامکمل سیاسی وتنظیمی ڈھانچہ خدمت خلق کے لئے وقف کردیتی ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کی جانے والی اشیاء میں آٹا، چاول،دالیں،گھی اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے اور ایم کیو ایم کے نمائندے عوام کی عملی خدمت میں مصروف ہیں۔