الطاف حسین کی وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد
اللہ تعالی بیٹے کی ولادت کو دونوں خاندانوں کے لئے باعث برکت و رحمت بنائے۔ الطاف حسین
وینا ملک اور اسد بشیر نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی
لندن۔۔۔30,ستمبر2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں کو ان کے یہاں بیٹے کی ولادت پرمبارکباد دیتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی بیٹے کی ولادت کو دونوں خاندانوں کے لئے باعث برکت و رحمت بنائے آمین اور آپ لوگوں کی تمام مشکلات اور پریشانیوں کو آسان کرے۔ الطاف حسین نے وینا ملک کے صاحبزادے ابراہام کے لئے دعا کی اللہ تعالی انہیں نیک اور سعادت مند بنائے اور والدین کے لئے خوشی و راحت کا باعث بنائے اس موقع پر وینا ملک اور اسد بشیر خان نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی ۔