شرجیل میمن ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے لب ولہجہ کو نرم رکھیں، حیدر عباس رضوی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کو بولنے کیلئے کسی سے بھی اجازت کی ضرورت نہیں
شرجیل میمن کو اپنے بیان سے پہلے اپنے چےئر مین سے اجازت لینی چاہیے
شیر جیل میمن یہ کیسے سوچ لیا ہے کہ ہم بولنے سے پہلے ان سے اجازت لیں گے انکے ہاری، مزارے نہیں
کراچی۔۔۔27ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاکہ شرجیل میمن ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے لب ولہجہ کو نرم رکھیں ان کا بولنا چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیر جیل میمن یہ کیسے سوچ لیا ہے کہ ہم بولنے سے پہلے ان سے اجازت لیں گے انکے ہاری، مزارے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن کیسے سوچ لیا ہم ان سے اجازات لیں گے شرجیل میمن اپنی جاگیردارانہ ذہنیت کو ترک کریں۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو بولنے کیلئے کسی سے بھی اجازت کی ضرورت نہیں جبکہ شرجیل میمن کو اپنے بیان سے پہلے اپنے چےئر مین سے اجازت لینی چاہیے جیسا کہ پی پی پی چےئر مین بلال بھٹو نے کسی بھی پارٹی رہنماء کو رد عمل دینے سے منع کیا ہے۔