Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
’’دی رائٹ مین۔۔۔۔۔۔۔۔الطاف حسین‘‘ تحریر: راؤ محمد خالد
Posted on: 9/17/2014
Views:
2734
’’دی رائٹ مین۔۔۔۔۔۔۔۔الطاف حسین‘‘
تحریر: راؤ محمد خالد
بین الاقوامی جریدے ’’نیوزویک‘‘ نے پاکستان کی پڑھی لکھی مڈل کلاس‘ خواتین اور اقلیتوں کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی وقائد الطاف حسین کو ’’دی رائٹ مین‘‘ کا خطاب دیا ہے جو الطاف حسین کی سیاسی دانش مندی،بصیرت اور بے مثل جدوجہد کا اعتراف ہے اور الطاف حسین کی عالمی سطح پر پذیرائی نے پاکستان اور پاکستانیوں کو اقوام عالم میں سرخروکیا ہے۔پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے کہ دنیا کے آئندہ100سال کا فیصلہ اسی خطہ میں ہونا ہے اور پاکستان کا کردارنہایت اہمیت کا حامل ہے۔2014 ء کا سال پاکستان کیلئے میک یا بریک کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کو ہر قسم کی مذہبی انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے رواداری اور برداشت کا درس دیا ہے اور پوری جرات اور بہادری کے ساتھ بدنام زمانہ دہشت گردوں طالبان کو بے نقاب کیا ہے۔ طالبان نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور منتخب نمائندوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا ہے۔گذشتہ دنوں پنجاب سے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو شہید کر دیا گیاپرظلم وجبر کا کوئی ہتھکنڈہ الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو پھیلنے سے نہیں روک سکتا۔الطاف حسین تمام پاکستانیوں کو برابر کا پاکستانی اور مساوی حقوق کا حقدار تسلیم کرانا چاہتے ہیں اور پاکستانی معاشرے میں خواتین کو فعال اور باوقار مقام دلوانا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کچلے ہوئے،محروم اور پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو بھی باعزت زندگی کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔انسانیت اور اسلام کے دشمن طالبان عناصر پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں بنا رہے ہیں ۔ کراچی میں اربوں روپے کا بھتہ وصول کر رہے ہیں اور سنگین جرائم،چوری،ڈکیتی،قتل، اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہیں۔طالبانائزیشن کو سپورٹ کرنے والے عناصر دراصل بانی پاکستان محمدعلی جناح کے پاکستان کو ایک ناکام اور دہشت گرد ریاست ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔پاکستان آرمی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی بقاء کی جنگ آپریشن ضرب عضب میں مصروف عمل ہے۔پوری قوم مسلح افواج کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور اپنے بہادربیٹوں پر فخر کرتی ہے جو ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر رہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملکی دفاع کیلئے ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان کو مسلح افوان کے شانہ بشانہ پیش کرنے کا اعلان کر کے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ پنجاب میں لوگ الطاف حسین کی جذبہ حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ایم کیو ایم کا شعبہ خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔قومی سطح پر KKFکی خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔2005 ء میں آزادکشمیر،اسلام آباد ،خیبرپختونخواہ کے زلزلہ میں متاثرہ لوگوں کی کے کے ایف کے رضاکاروں نے دن رات خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔2010 ء کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ،ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور ارکان اسمبلی نے دن رات بھرپور محنت کی اور جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہنچایا اور عید کے دن مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ گزار کر عصرحاضر کی تاریخ میں ایک نئی مثال رقم کی۔افغان جنگ کے بعد مسلح گروپس نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنا کر عدم استحکام کا شکار کیا ہوا ہے اب پاکستان کے پالیسی میکرز نے طے کر لیا ہے کہ ان شرپسند عناصر کا خاتمہ کیے بغیر ریاست پاکستان کو انٹرنیشنل کمیونٹی میں موثر کردار نہیں دلوایا جا سکتا۔ اب پاکستان آرمی ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری جرات،بہادری اور صلاحیت کے ذریعے آپریشن ضرب عضب کر رہی ہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیاں طالبان عناصر کیلئے سافٹ کارنر رکھتی ہیں یہی وجہ ہے ایک سال تک ان دہشت گردوں سے ’’مذاق رات ‘‘کا ڈرامہ چلتا رہا اس دوران طالبان عناصر نے اپنی پوزیشنیں تبدیل کر لیں اور نئی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔آج ملک کی سیاسی صورتحال یہ ہے کہ بھاری مینڈیٹ کے دعویداروں کے غبارے میں ہوا نکل چکی ہے ۔نواز حکومت ہر شعبہ زندگی میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔عام آدمی کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔انڈسٹری تباہ ہے بدترین انرجی کرائسزہے اور ’’رائیونڈکے حکمران‘‘ جنوبی پنجاب میں ٹارگٹڈ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔فرسودہ نظام کی تبدیلی اور آزادری کے حصول کیلئے سخت حالات سے گزرنا پڑتا ہے، مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں اور لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کرنا پڑتی ہے۔آگ اور خون کے دریا عبور کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں ’’تبدیلی کے علمبردار‘‘ میوزیکل نائٹس کر کے آزادی مارچ کر رہے ہیں۔اگر ناچ گانے سے آزادی ملتی تو ’’اداکاروں،فنکاروں اور رقاصاؤں ‘‘کا علیحدہ ملک ہوتا۔پاکستان کے سماج میں خرابی کی سب سے بڑی وجہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور فاضل دولت ہے۔ رزق کے سرچشموں پر دو فیصد جاگیردار،وڈیرے ،سردار اور صنعتکار قابض ہیں۔98فیصد عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔تبدیلی کے آسمان سے فرشتے نہیں اُتریں گے بلکہ وسائل کی چکی میں پسنے والے عوام کو اپنے اندر سے قیادت نکالنا ہو گی۔الطاف حسین پاکستان اور کروڑوں پاکستانیوں کے نجات دہندہ ہیں۔الطاف حسین کا جنم دن 17ستمبرحق پرستوں کیلئے ایک عالمی تہوار کی حیثیت رکھتا ہے۔الطاف حسین کی انقلابی جدوجہد نیلسن منڈیلا کی طرز پر اور سماجی خدمات مدرٹریسا کی طرز پر ہیں۔ الطاف حسین کا مشن پاکستان کی بقاء، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی ہے۔تمام محب وطن قوتوں کو آگے بڑھ کر الطاف حسین کا ساتھ دینا چاہیے۔الطاف حسین ہی سنگین مسائل میں گھرے ہوئے پاکستان کی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں۔ اور پاکستان کو نیا ،روشن مستقبل دے سکتے ہیں اور پاکستان کو ایک ایسا پاکستان بنا سکتے ہیں جو انٹرنیشنل کمیونٹی میں باوقار مقام کا حامل ہواوراقوام عالم پاکستان کو ایک ذمہ دار ،خوشحال اورترقی یافتہ ریاست تسلیم کر لیں۔الطاف حسین سے محبت پاکستان سے محبت ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us