Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
الطاف حسین کی آزمائشیں : تحریر قاسم علی رضا
Posted on: 12/5/2014
Views:
2620
الطاف حسین کی آزمائشیں
تحریر:۔ قاسم علی رضاؔ
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان وعوام کو یہ خوشخبری ملی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ان کے ہردلعزیزقائد جناب الطاف حسین کی ضمانت میں 14 اپریل2015ء تک توسیع کردی ہے ۔ اس خوشخبری سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب روایتی انداز میں اپنی خوشی کا والہانہ اظہار کررہے ہیں ۔ ایم کیوایم کے سیاسی مخالفین بھی جناب الطاف حسین کی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست کے معترف ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق ڈی جی رینجرز عبدالقادر بلوچ نے ایک ٹی وی چینل پر یہ اعتراف کیا کہ جناب الطاف حسین ایک بہت بڑے سیاسی رہنما ہیں اور ہم انکے سامنے سیاسی بونے ہیں۔جب لندن میں ایک جھوٹے مقدمے میں جناب الطاف حسین کو گرفتارکیا گیا تو کم وبیش پاکستان کے تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، دانشوروں ، صحافیوں اور کالم نگاروں نے اس امرپر گہری تشویش اور ایم کیوایم کے کارکنان سے دلی یکجہتی کااظہارکیا تھا۔ جناب الطاف حسین کی سیاسی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پوری زندگی ایک مشن، مقصد ، کاز اور نظریہ کے فروغ کی جدوجہد میں گزرچکی ہے ۔ محض 24 سال کی عمر میں جب کوئی نوجوان خواہشات اور امنگوں کا اسیر ہوتا ہے اور اپنی دنیا میں مست رہنا پسند کرتا ہے اس عمر میں جناب الطاف حسین نے ایک طلبا ء تنظم کی بنیاد رکھ کر اپنی سیاسی جدوجہد کا آغازکیااور ایک سال بعد ہی مزار قائد پر محصورین بنگلہ دیش کی وطن واپسی کے حق میں مظاہرہ کرنے کی پاداش میں قیدوبنداورکوڑوں کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ مہاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور انہیں ایک بھرپور طاقت میں تبدیل کرنے کی پاداش میں اپنے پیارے پیارے ساتھیوں کی شہادتوں کا صدمہ جھیلنا پڑا ۔ مذہبی رواداری کے فروغ کی جدوجہد کرنے پر جناب الطاف حسین کو ’’لادین‘‘قراردیا گیا،سندھ بالخصوص کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی پاداش میں دشمنوں کے طعنے سننے پڑے ، حق پرستی کی جدوجہد کے دوران پاکستان مین تین مرتبہ جیلوں صعوبتوں اور عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا، دن رات کام کرنے کے سبب ان کی صحت خراب ہوتی چلی گئی اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ، ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کے دوران ان کا پورا خاندان دربدر ہوگیا ،انکے بہنوئی محمد اسلم کوگرفتارکرکے اڈیالہ جیل میں انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ، جناب الطاف حسین کے اعصاب توڑنے اور انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھنے کیلئے ان کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت ہزاروں کارکنان کو کو گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، ایم کیوایم کو ختم کرنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ان گنت سازشیں کی گئیں، جناب الطاف حسین پر سینکڑوں جھوٹے مقدمے قائم کیے گئے اور جناب الطاف حسین کو اپنے ساتھیوں کی بے وفائیوں کا صدمہ بھی جھیلنا پڑا لیکن ظلم وستم اور جبرواستبداد کا کوئی بھی ہتھکنڈہ جناب الطاف حسین کے فولادی عزائم کو کمزورنہیں کرسکا ۔ یہ حقائق اس بات کا ثبوت ہے کہ رب العزت نے جناب الطاف حسین کو خلق خدا کی خدمت کے عظیم کارخیز کی ذمہ داری سونپی ہے ، جناب الطاف حسین ، اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے ہیں یہی وجہ ہے کہ قدرت نہ صرف انہیں آزمائشوں میں مبتلا کرتی رہی ہے بلکہ انہیں عوامی تائید دیکر مدد بھی کرتی رہی ہے جس کاسلسلہ آج کے دن تک جاری ہے ۔سچ کی راہ پر چلنا کوئی آسان کام نہیں ہے ، یہ راستہ انتہائی پرخطر اور دشوار گزار ہے جس پر چلنے والوں کو مشکل ترین ، اعصاب شکن اور صبرآزما مراحل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کسی مشن، مقصد، کاز، نظریہ اور منزل کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو کٹھن اورکڑی آزمائش اور اعصاب شکن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بحیثیت مسلمان ہم سب کا ایمان ہے کہ رب کائنات ،غفورالرحیم ہے اور اپنے کسی بھی بندے پر اس کی طاقت سے زیادہ آزمائش کا بوجھ نہیں ڈالتا۔ اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندے کو کسی بڑے کام کیلئے منتخب کرتا ہے تو اس کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اس پر آزمائشوں کا بوجھ ڈالتا ہے ۔ جو لوگ اپنے مشن ، مقصد، نظریہ اور کاز میں مخلص ہوتے ہیں اور حق وصداقت کی راہ میں آنے والی ہرمشکل کا صبروتحمل اورثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہیں اوراپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین سچے اور مخلص عوامی رہنما ہیں جو اس ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب لاناچاہتے ہیں اور ہمیں کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت اور عوامی تائید سے جناب الطاف حسین اپنے مقصد میں ضرورکامیابی حاصل کریں گے ۔جناب الطاف حسین پر قدرت کی جانب سے آزمائشوں کا یہ سلسلہ ختم ہوگا، لندن میں ان پر قائم جھوٹے مقدمے کا بھی انشاء اللہ منطقی انجام ہوگا اور بہت جلداللہ تعالیٰ انہیں سروخروئی عطا فرمائے گا۔ (آمین)
*****
#ISupportAltafHussain Important video briefing of MQM Coordination Com
...
17 Feb 2025
ALTAF HUSSAIN'S APPEAL TO THE PEOPLE AND WORKERS
...
15 Feb 2025
ALTAF HUSSAIN WRITES TO U.S. PRESIDENT DONALD J. TRUMP, ADVOCATES FOR
...
06 Feb 2025
I extend my heartfelt condolences on the sad demise of the His Highnes
...
05 Feb 2025
The FIRs Filed Against MQM Workers in Hyderabad Are a Bundle of Lies,
...
04 Feb 2025
Important video briefing of MQM Rabta Committee against illegal raids
...
04 Feb 2025
HUMAN RIGHTS VIOLATIONS IN SINDH, BALOCHISTAN CONFERENCE HELD AT THE U
...
31 Jan 2025
Bob Blackman MP Consevative address Mohajr Issue in UK House of Common
...
30 Jan 2025
Conference in the British House of Commons on Human Rights Voilations
...
29 Jan 2025
Intellectual Leacture of Altaf Hussain "What is the meaning of Iqra "
...
27 Jan 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us